گاڑیوں، موبائل، ہوم اپلائنسز اور درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹادی گئی

Published On 28 July,2022 09:00 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں، موبائل اور ہوم اپلائنسز کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹادی، پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر 7 روپے تک کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گندم درآمد کرنے کے لئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی، گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی۔

کمیٹی نے فاطمہ فرٹیلائیزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی جبکہ کھاد کے لئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی۔