اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزرات پٹرولیم کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
اجلاس وزیر مملکت برائے توانائی و پٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کی سربراہی میں پی ایس او کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی اور وفاقی سیکریٹری برائے پٹرولیم ظفر علی بھٹہ نے بھی شرکت کی۔
پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ، چیئرمین اوگرا، چیئرمین او سی اے سی اور دیگر نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔
یٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کے اعلان پر وزرات توانائی ڈیلرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔