اسلام آباد :(دنیا نیوز) بجلی بحران پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کو دھچکا لگ گیا اور ایل این جی کی درآمد کیلئے جاری ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایل ایل نے 3 اور 4 جولائی کو ایک کارگو کی ڈیلیوری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا، کمپنیوں کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی کمپنی تکنیکی طور پر کوالیفائی نہ کرسکی، ٹینڈر کے تحت 2 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں، ای این او سی سنگاپور، ٹوٹل انرجائس گیس اینڈ پاور نے بولیاں جمع کرائی تھیں۔