پشاور سمیت خیبرپی کے کے بیشتراضلاع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا

Published On 24 May,2022 09:18 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گیا، پشاور کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 جبکہ نواحی اوردیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں لوڈشیڈنگ بڑھنے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھروں میں خواتین اور بچوں کو شید مشکلات درپیش ہیں جبکہ کاروباری افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

صوبے کے دیگراضلاع نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، سوات، ہری پور، مانسہرہ اور بونیر میں بھی 10 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement