سے کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم ہوگئے، 12 گھنٹوں سے زائد طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کام کاج پر جانے والے شہری اور گھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
کراچی کو بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کیلئے چیلنج بن گئی۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔ صبح دفاتر، سکول اور کام کاج پر جانے والےشہری بجلی کی بار بار بندش سے تنگ آگئے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہر میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کے الیکٹرک کی جانب سے ہزاروں روپے کے
بلز تو بھیج دیے جاتے ہیں مگر بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق کراچی میں 400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ طلب 3500 اور رسد 3100 میگاواٹ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے بجلی کی فراہمی بلوں کی ادائیگی سے مشروط ہے۔