وزیراعظم کا وعدہ پورا، ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی، پاور ڈویژن کا دعویٰ

Published On 01 May,2022 06:18 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاور ڈویژن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا وعدہ پورا ہوگیا، ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے بیان کے مطابق وزارت توانائی نے بھرپور کوشش سے 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج سے ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن کا مزید بتانا تھا کہ عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وزارت مستقل کوشاں ہے۔
 

Advertisement