اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیپرا نے جنوری 2021 میں ملک میں بجلی کے بلیک آؤٹ پر این ٹی ڈی سی پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے، جرمانہ بجلی کی بحالی میں تاخیر پرعائد کیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا تھا اور ملک میں بجلی کی مکمل بحالی میں تقریباً 20 گھنٹے لگے تھے۔
نیپرا نے معاملےکی مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نےمعاملے کی تحقیقات کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی، اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کو دلائل دینے کا موقع فراہم کیا، تاہم این ٹی ڈی سی بلیک آؤٹ کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، اتھارٹٰی نے این ٹی ڈی سی پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی بلیک آؤٹ کے نتیجے میں متعلقہ پاور پلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کارروائی کر رہی ہے، تاہم انہیں الگ سے نمٹایا جائے گا۔