لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، مسلم لیگ ن کی غلطی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درآمدی ایندھن پر انحصار کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے لکھا کہ سال 2013 سے 2018 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، یہ مسلم لیگ ن کی تاریخی غلطی ہے، یہ پلانٹس ٹیک یا پے کی بنیاد پر ہیں، رقوم کی واپسی کے لیے ڈالر کا حساب لگایا گیا ہے۔
The historic blunder by PMLN of making Pakistan s energy security dependant on imported fuel based IPPs during 2013-2018. These plants are on Take or Pay basis & Dollar indexed for returns. The cost of this blunder is being borne by our public and industry each day. https://t.co/BF5AA1VkWw
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 4, 2022
اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر توانائی نے لکھا کہ اس غلطی کا خمیازہ ہمارے عوام روز بھگت رہے ہیں، نون لیگ کی غلطی انڈسٹری ہر روز برداشت کر رہی ہے۔