لاہور: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار پانچ سو میگاواٹ اور کل طلب 26 ہزار پانچ سو میگاواٹ سے زائد ہے۔ اس وقت پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار پانچ ہزار نوے میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے نو سو ساٹھ میگاواٹ ہیں۔ شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔