کراچی: (دنیا نیوز) عید آنے کو ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دعوے کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آ سکی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں نو سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
کراچی کے علاقوں لیاری، لائنز ایریا، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، کورنگی، لانڈھی، پہلوان گوٹھ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر میمن گوٹھ، ملت ٹاؤن، کالا بورڈ، سعود آباد سمیت دیگر علاقے لوڈ شیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود کے الیکڑک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔