اسلام آباد: (دنیا نوز) حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی، وقت پہ مقامی گیس کی diversions نہیں کی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے اور سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا اسٹاک بھی ختم کر دیا، صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے، اس وقت امپورٹڈ حکومت ان چھٹیوں کی بنیاد پہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائی بیٹھی ہے، ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نی نہیں۔