اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہات میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 21 ہزار 500 میگاواٹ جبکہ مجموعی پیداوار 15 ہزار 700 میگا واٹ ہے۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 1 ہزار میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2200 میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے پیداوار 12 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال میں جو بجلی پیدا کی گئی تھی وہ کدھر ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ فال میں اضافے کی وجہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی کیساتھ بند پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار بحال نہ ہونا ہے۔