'سردیوں میں انڈہ بھی فرائی نہیں کرسکتے، نئے پاکستان میں آپ کھانا نہیں پکاسکیں گے'

Published On 12 November,2021 03:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی بحرانی کیفیت پر تشویش ہے، سردیوں میں انڈہ بھی فرائی نہیں کرسکتے، نئے پاکستان میں آپ کھانا نہیں پکاسکیں گے، ان کے جانے کے بعد انکوائریاں کھلیں گی۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اتنی ہوگی گھریلو صارفین کو اب صرف تین دن گیس ملے گی، نئے پاکستان میں آپ کھانا نہیں بنا سکیں گے۔

جس پر وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہفتہ میں تین دن گیس فراہمی کی خبر درست نہیں، پاکستان میں صرف 28 فیصد گھرانوں کو گیس ملتی ہے، گیس بحران کا تعلق ایل این جی سے نہیں ہے، پاکستان ایل این جی بورڈ کے ذریعہ ایل این جی خریدتا، ایک یا دو کارگوز کی خریداری پی ایس او بورڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔
 

Advertisement