لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)حکومت کی بدانتظامی سے لوڈ شیڈنگ پھرشروع ہو گئی۔
اپنے ایک بیان میں لیگی صدر نے کہا کہ پاکستان کےعوام کو مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت کی بدانتظامی سےلوڈشیڈنگ پھرشروع ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پرمہنگے پلانٹ لگانے کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔ اپوزیشن قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ حکومت نے مختصر مدت کیلئے مہنگی ترین ایل این جی خریدی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فرنس اورڈیزل پر مہنگی بجلی بنا کرعوام پر ظلم کیا گیا۔ ن لیگ نے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگائے۔