لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا شدید بحران، شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

Published On 02 July,2021 12:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا شدید بحران، شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہروں میں 8 سے 10 جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جانے لگی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار میگا واٹ جبکہ طلب 25 ہزار میگا واٹ تک ہے۔ شہروں میں 8 سے 10 اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار 13 ہزار میگا واٹ ہے۔ سرکاری بجلی گھروں سے 2 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ایل این جی کی فراہمی اور پانی کی آمد میں اضافے سے شارٹ فال میں کمی متوقع ہے۔

 

Advertisement