ملک میں کہیں بھی اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، وفاقی وزیر حماد اظہر

Published On 09 August,2021 08:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاور ڈویژن کے وزیر حماد اظہر کی جانب سے آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج 24 ہزار 303 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ ہوئی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ملک میں کہیں پر بھی باضابطہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔ بجلی پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے۔

وفاقی وزیر سید شبلی فراز نے ایوان کو بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت صحت نے مقامی طور پر طبی آلات کی تیاری کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

شبلی فراز نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
 

Advertisement