اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں توانائی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 252 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے۔ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی موجودہ لہر میں شارٹ فال کے باعث ملک کے طول و عرض میں غیر اعلانیہ بجلی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
اس وقت شہروں میں آٹھ اور دیہات میں دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔