ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے سے زائد کی کمی

Published On 31 August,2022 08:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلوگرام کمی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے، 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 11 پیسے سستا ہوگیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبرکے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 211 روپے 55 پیسے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے،11 اعشاریہ 8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2496 روپے ہوگئی ہے۔
 

Advertisement