اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 30 فیصد سے نیچے نہ آسکی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا نہ ہی کمی ہوئی،24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 26 روپے ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 61 روپے،انڈے فی درجن 6 روپے ، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 9 پیسے جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 13 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
مہنگی ہونیوالی دیگر اشیا میں دال مونگ، چاول، نمک، دال ماش ،جلانے کی لکڑی، چائے اور دہی شامل ہیں۔