اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں مہنگائی میں 0.29 فیصد کا اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی شرح 29.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، پیاز، چینی سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 48 روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوا۔
14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، حالیہ ہفتے کے دوران پیاز 12 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا، فی کلو قیمت 87.68 روپے ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 1 روپے 38 پیسے مہنگے ہوئے، آلو کی فی کلو قیمت میں تین روپے 47 پیسے کی کمی ہوئی۔