اسلام آباد:(دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے فی کلو تک کی کمی کردی گئی۔
قیمتوں کی کمی کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی کی گئی، نئی قیمت 245 روپے سے کم کر کے 230 روپے کردی گئی، دال مسور 15 روپے کی کمی کے بعد فی کلو 310 روپے سے 295 روپے پر آگئی، سفید چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی، فی کلو قیمت 320 روپے سے کم کر کے 305 روپے کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی، 260 روپے سے کم کر کے 245 روپے ہوگئی، دال ماش 30 روپے کم ہوکر فی کلو 410 سے 380 روپے ہوگئی، ثابت دال مسور کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 310 روپے سے کم ہوکر نئی قیمت 290 روپے کردی گئی، کالا چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی دیکھی گئی، 235 سے 220 روپے نئی قیمت ہوگئی۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے تک کمی کی گئی، مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل اور گھی کی فی لیٹر قیمتوں میں 31 روپے تک کمی ہوئی۔