ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیئم برانڈ کے گھی کی قیمت میں بڑی کمی

Published On 06 January,2023 02:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیئم برانڈ کے گھی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پریمیئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی کر دی ہے، 5 کلو کے ٹن پر 50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

پریمیئم برانڈ گھی کا 1 کلو پاؤچ اب 512 روپے فی کلو کے بجائے 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا جبکہ 5 کلو والا ٹن 2580 کے بجائے 2530 روپے میں دستیاب ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔