اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پٹرول سبسڈی سے متعلق کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے سبسڈی کے اعلان سے قبل ہم سے مشاورت نہیں کی۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ آئی ایم ایف سستا پٹرول فراہم کرنے کی اسکیم کی لاگت، اہداف اور آپریشن کی تفصیلات پر بات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سستا پٹرول سکیم میں فراڈ کو روکنے اور اس میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے پر پاکستانی حکام سے بات کریں گے، مستحقین اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے براہ راست کیش کی فراہمی کفالت کا بہتر طریقہ ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ حکومت نے غریب کیلئے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل سواروں کو فی لٹر پٹرول پر 100 روپے تک کا ریلیف دیا جائے گا۔