پاکستان کی دوست ممالک سے 5 سے 6 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے کوششیں تیز

Published On 17 March,2023 12:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر کے شکار سٹاف لیول معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے کوشاں ہے۔

پاکستان نے دوست ملکوں سے 5 سے 6 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے کوششیں تیز کر دیں، آئی ایم ایف کے مطالبے پر تین ملکوں سے فنڈز کی گارنٹی حاصل کی جا رہی ہے، چین سے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹس رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب سے دو اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔

حکومت دوست ممالک سے 5 سے 6 ارب ڈالرکی فنانسنگ کیلئے متحرک ہے، حکام کا کہنا ہے کہ 3 ملکوں سے فنڈزکی گارنٹی حاصل کی جا رہی ہے۔

چین سے 2 ارب ڈالرکے سیف ڈیپازٹس رول اوور ہونے کا امکان ہے، پاکستان سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے پر امید ہے جبکہ یواے ای سے 1 ارب ڈالرحاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ چین سے 2 اقساط میں 80 کروڑ ڈالر کا مزید کمرشل قرض ملے گا۔
 

Advertisement