آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کی قیمت بڑھانا ہو گی، مفتاح اسماعیل

Published On 01 March,2023 11:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کی قیمت بڑھانا ہو گی۔

سینئر ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج ڈالر بھی مہنگا ہوا ہے، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہی پاکستان بنگلا دیش سے پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میری جگہ احسن اقبال لگا دیتے تو آج صورتحال کچھ اور ہوتی، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بہت ساری چیزیں کارپٹ کے اندر ڈال رہے ہیں جن کو ٹھیک کرنا ہو گا، آئی ایم ایف کا یہ پروگرام تین ماہ کے اندر ختم ہو جائے گا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلا معاہدہ تب تک سائن نہیں ہوگا جب تک نئی حکومت نہیں آئے گی۔
 

Advertisement