پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی نئی اڑان سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگا، بنیادی تنخواہ کو 25 ہزار سے 35 ہزار روپے تک بڑھانا ہوگا۔
ری ایمرجنگ پاکستان سیمینار سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان جیسی اسلامی ریاست میں 86 فیصد بچوں کو خوراک نہیں مل رہی، جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔
"Reimagining Pakistan" Peshawar Seminar | Live https://t.co/NjD8R5Ex08
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) January 28, 2023
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک پاکستان بنانے کیلئے تصور کردہ پاکستان کی تعبیر کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات سے دوچار ہے، بڑی محنت سے پاکستان کو دیوالیہ سے واپس لائے تھے پھر ملک اسی طرف جا رہا ہے۔
I will be speaking at the Reimagining Pakistan conference at 3:10 pm. My speech will be live on the following social media sites. https://t.co/lMsw0hMtvYhttps://t.co/9G7RSAZbahhttps://t.co/TtgYSXp9mi pic.twitter.com/n1u323tGsb
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) January 28, 2023