آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا: مفتاح اسماعیل

Published On 14 December,2022 10:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو قرض نہیں دیں گے، جس سے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف عمران خان نے دھکیلا، عمران خان آج بھی ملک کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ کی حیثیت سے کچھ فیصلوں پر مریم نواز کی مداخلت پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’میری بہن مریم نے چھوٹی موٹی چیزوں پر ٹویٹ کیے، وہ یہ بات فون پر بھی کہہ سکتی تھیں‘، حکومت کو تجویز دی کہ معاشی استحکام کے لیے امیروں پر ہر صورت ٹیکس لگایا جائے۔

خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے اچھے طریقے سے نہیں ہٹایا گیا، اسحاق ڈار نے میرے کیخلاف پروگرام کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یا دیگر ممالک سے ملنے والے چند ارب ڈالر آنے سے کچھ ہفتوں کی مہلت مل سکتی ہے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا، عمران خان بابائے ڈیفالٹ ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نہ چاہتے ہوئے بھی اُنہوں نے سخت فیصلے کئے، اسحاق ڈار کی تنقید کا علم تھا، پہلے بھی کہا تھا کہ وزیرخزانہ رہوں یا نہ رہوں حکومت مدت پوری کرے گی۔
 

Advertisement