اسلام آباد: (دنیا نیوز) نامزد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سٹے بازوں کو کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مارکیٹ بیسڈ والا ریٹ رکھا تھا، ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو اجازت نہیں دیں گے۔
بطور سینیٹر حلف اٹھانے سے پہلے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ روپے کی بے قدری کریں، اس وقت روپے کی قدر مصنوعی طور پر جو گری ہوئی ہے وہ ایک چیلنج ہے، مہنگائی اور یوٹیلیٹی قیمتیں بھی بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ ہوری کوشش کریں گے مسائل کو کم کیا جا سکے، کل سے اب تک ڈالر 9 روپے نیچے آچکا ہے، ڈالر نیچے آنے کا مطلب 1350 ارب روپے کے پاکستانی قوم کے قرضے کم ہوچکے ہیں۔