اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف لیول معاہدے کیلئے گرین سگنل کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور رواں ہفتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پانےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے دیئے گئے تمام اہداف پر پیش رفت کی، آئی ایم ایف کو 4 بار ایم آئی ایف پی کے اہداف پر مطمئن کیا گیا، سٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی ہے، چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر کر دیئے ہیں۔