آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ایم ای ایف پی مسودے پر جواب دے دیا

Published On 15 February,2023 10:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے وزارت خزانہ کے حکام کو میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) مسودے پر جواب دے دیا۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ روز آئی ایم ایف کے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کے مسودے پر جواب دیا تھا جس کے بعد آج آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ورچوئلی بات چیت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلز ٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ہونے والی پیش رفت سے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جلد معاہدہ مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد قسط جاری ہو جائے گی۔