اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ آج آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق اچھی خبر دیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں اور ان کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس پر سبسڈی کیلئے راضی کرلیا
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، ان کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے، ان مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے۔