اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات میں ترقیاتی بجٹ پر 300 ارب روپے سے زائد کی کٹوتی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ پر 40 فیصد سے زائد کی کٹوتی کی تیاری کی جا رہی ہے، ترقیاتی بجٹ 727 کے بجائے 400 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے اور غیر ضروری، محض کاغذ پر موجود پراجیکٹس کی فنڈنگ روکنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف کی شرط پر تمام پراجیکٹس کے پی سی ون پبلش کیے جائیں گے، ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے مانیٹرنگ کا نظام بنایا جائے گا، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی بجٹ خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے کی جا رہی ہے۔