اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے فیول چارجز وصول کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین سے 55 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے، جون، جولائی 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی ریکوری کی جائے گی اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی صارفین سے فیول چارجز کی وصولیاں اقساط میں کی جائیں گی، جون 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے 9.90 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جبکہ جولائی 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے 4.34 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔