اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ 6.5 بلین ڈالر کی کریڈٹ لائن اس ہفتے کے ساتھ ہی دوبارہ شروع ہو جائے گی، معیشت کے فروغ کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف ڈیل 'کسی بھی دن' متوقع ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف اس ہفتے کے اوائل میں معاہدے کا اعلان کرے گا، قرضے کی بحالی سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملے گا، آئی ایم ایف کے فنڈز کو غیر منجمد کرنے کے لیے درکار تمام اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان میں امیر طبقے سے ٹیکس وصول کرنے پر زور
وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ معاہدے سے سرمایہ کاروں اور قرض دہندگان کو یہ اعتماد ملے گا کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہو رہی ہے، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو 2024 کے مالی سال کے دوران 3.2 فیصد ہو جائے گی۔
نوید قمر نے کہا کہ زرمبادلہ کے محدود ذخائر نے پاکستان کی درآمدات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا، آئی ایم ایف ممکنہ طور پر پاکستان کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت پر اپنے عملے کی سطح کے معاہدے کا جلد اعلان کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غریب عوام پر ایک اور بوجھ، مرحلہ وار بجلی مہنگی کا پلان آئی ایم ایف کے حوالے
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام آغاز ہے، نہ کہ مستقل حل، سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، ملک میں درآمدات میں اضافے سے اس کے ذخائر میں اضافہ برآمدات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔