اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈیگلیش نے ملاقات کی۔
ملاقات میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ بھی موجود تھے، وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام کمشنر کو ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر روشنی ڈالی، قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر سے آئی ایم ایف پروگرام بحالی پر بھی بات چیت کی۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) April 12, 2023
برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا اور پاکستانی کے اقتصادی بحران کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا۔