کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے عیدالفطر پر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
قومی فضائی کمپنی کی جانب سے عید الفطر پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق 22 اور 23 اپریل کو ہو گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت اندرون ملک سیکٹر کے مسافر مستفید ہو سکیں گے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائنز انتظامیہ اپنے ہم وطنوں کی ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہے۔