اسلام : (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی قیمت، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن اور چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی اشیاء ضروریہ بالخصوص چینی کی قیمت بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں مصنوعی قلت پیدا کر کے چینی کی سمگلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سمگلنگ کے ذریعے اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچانے والوں کو سزا دیں گے: وزیر اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارت قومی غذائی تحفظ کو چینی کی ایکس مل پرائس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، پکڑے گئے چینی کے سٹاکس کو صارفین کو سستے داموں فروخت کیا جائے۔