اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجراء کر دیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کے تناظر میں جاری کی جا رہی ہے، موبائل ایپ آئین پاکستان سے روشناس کروانے اور سمجھنے میں مدد کرے گی۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 20, 2023
ایپ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تیار کی گئی ہے، موبائل ایپ کی تیاری میں نادرا کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا ہے۔