شہباز شریف سے اے این پی کے رہنماؤں اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات

Published On 19 April,2023 06:29 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان، جواد خٹک اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان، جواد خٹک سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنا وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر دفاع نے وزیرِاعظم کو وزارت سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔