وزیراعظم شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے برطانیہ کا دورہ کریں گے

Published On 18 April,2023 04:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی اہم ملاقات ہو گی، وزیراعظم اپنے برطانوی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔