وزیر اعظم کا بجٹ میں ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ

Published On 29 May,2023 03:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم نے بجٹ میں ریلیف کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی، وزیر اعظم متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز سے تجاویز پر خود بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ریلیف کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم ریلیف کے قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کریں گے، وزیراعظم تنخواہوں، پنشن، جاری اخراجات، سبسڈیز تجاویز پر بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ترقیاتی بجٹ، زراعت، آئی ٹی شعبے اور برآمدات میں اضافے کیلئے تجاویز پر بھی بریفنگ لیں گے۔