اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے انقرہ میں انادولو گروپ کے وفد نے ملاقات کی، شہباز شریف نے انادولو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دے دی۔
وفد میں کوکا کولا کے سی ای او کریم یاحی، اتیلا یرلیکایا چیف سٹریٹجی آفیسر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شامل تھے۔
وزیر اعظم نے انادولو گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور ملک میں روزگار کی فراہمی پر پذیرائی کی، شہباز شریف نے انادولو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی دعوت بھی دی۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی ملاقات میں شریک تھے۔