آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان

Published On 08 June,2023 11:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن میں بھی 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے، نئے بجٹ میں پنشن کے لئے 780 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ سال 24-2023 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری 9 جون کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔

Advertisement