اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی تجویز دے دی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ہواوے کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹو افسر اتھان سن نے ملاقات کی، ہواوے کے چیف ایگزیکٹو افسر اتھان سن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں آئی ٹی ایکو سسٹم کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں، پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں سو کے قریب آئی ٹی مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے لائحہ عمل نگران وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا
وزیرِ اعظم نے ہواوے کی پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترویج کے حوالے سے اقدامات کوسراہا۔ ہواوے نوجوانوں خاص کر خواتین کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت میں معاونت کرے گا، نگران وزیراعظم نے ہواوے کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔
وزیرِاعظم نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی بھی ترغیب دی، ملاقات میں نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمرسیف بھی موجود تھے۔