کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، سٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
— SBP (@StateBank_Pak) September 14, 2023
مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا اور شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے 26 جون کو شرح سود 100 بیس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہو گئی تھی۔