لاہور، کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوام نے ناکافی قرار دے دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جاتا ہے اور جب کمی کی باری آتی ہے تو عوام کو چند روپے کا ریلیف دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی، پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 11 روپے لٹر کم کر دی گئی، نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول پر 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔