لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ڈالر کی قیمت کم ہونے کے اثرات سامنے آنے لگے، پٹرول کی قیمت میں 26 سے 38 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے جس کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 216 روپے فی لٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 231 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔