لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران حل نہ ہو سکا، فضائی آپریشن محدود کر مزید 58 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، 11 روز کے دوران مجموعی طور پر منسوخ پروازوں کی تعداد 538 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا، فلائٹ شیڈول کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مزید 58 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جن میں کراچی آنے جانے والی 22 پروازیں شامل ہیں، کراچی اسلام آباد کی 7 پروازیں، کراچی لاہور کی 4، کراچی بہاولپور، کراچی رحیم یار خان اور کراچی کوئٹہ کی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سکھر کی 2 پروازیں، کراچی دبئی کی ایک پرواز، کراچی ملتان اور دمام کراچی کی پروازیں بھی اڑان نہیں بھر سکیں، اسی طرح لاہور سے جدہ کی پرواز، بحرین کی 2 پروازیں، دبئی کی پرواز، صلالہ کی 2 پروازیں اور دمام کی 2 پروازیں، سیالکوٹ دبئی کی پرواز اور مسقط کی 2 پروازیں، سیالکوٹ کیلئے جدہ سے اور کویت سٹی سے ایک ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز، گلگت کی 4 پروازیں، کوئٹہ اور سکردو کی 2 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، سکھر، دبئی، ابو ظہبی کیلئے 2 پروازیں، شارجہ کی ایک پرواز پشاور سے شارجہ کی 2 پروازیں، ابوظہبی کی 2 جبکہ پشاور کیلئے دبئی اور جدہ سے ایک ایک پرواز، دبئی سے ملتان کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔