گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ آئی ایم ایف کو آج ہی بھیجا جائے گا

Published On 31 October,2023 11:41 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ آئی ایم ایف کو آج ہی بھیج دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ سے قبل آئی ایم ایف اہداف پر عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے مذاکرات پرسوں سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے طے شدہ اہداف پر عملدرآمد رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے مختلف کیٹیگریز کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل سے شروع ہو گا۔

Advertisement