لاہور: (دنیا نیوز) گیس کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین کا بل 6 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل بڑھ کر 1300 روپے تک ہو جائے گا جبکہ 60 مکعب گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل بڑھ کر 1600 روپے تک پہنچ جائے گا اسی طرح ماہانہ 100 مکعب گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل بڑھ کر 2 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
دستاویز کے مطابق ماہانہ 150 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کو بل 600 کے بجائے 2ہزار 2 سو روپے تک ادا کرنا ہو گا، ماہانہ 200 مکعب گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل بڑھ کر 3600 روپے تک ہو جائے گا۔
ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین اب 5000 روپے بل اداکرنے پر مجبور ہوں گے، ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے 5500 روپے تک جبکہ ماہانہ 500 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل بڑھ کر 6 ہزار روپے تک ہو سکتا ہے۔